ابنا: پولیس کے مطابق پاک کالونی میں پراناگولی مار کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک کوسٹر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دوز خمی ہوگئے پولیس کے مطابق بس پکنک کے لئے بک کرائی گئی۔ کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے ایک گاڑی میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک 40 سالہ غلام ربانی ہلاک ہوگیا پولیس اس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں ندی کے قریب دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو اغواء کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی دکانیں اور کروبار بند ہوگیا۔ ..............
/169